ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کالعدم دہشت گرد ٹولوں کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے پاک حیدری اسکاؤٹ گروپ کے اسکاؤٹ عون محمد کو شہید کر دیا ۔شیعہ اسکاؤٹ گروپ کے اسکاؤٹ عون محمد کو تین گولیاں سر اور سینے میں لگیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے تاہم انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شہید ہو گئے۔شہید کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ رضویہ پہنچا دیا گیا ہے جہاں شہید کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ گذشتہ تین دہائیوں سے کراچی میں شیعہ عمائدین کی نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن تا حال حکومت کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110